Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

Ads Place

اب اشارہ توڑ کر دکھاؤ۔۔۔اشارہ توڑنے پر 22 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا،ڈرائیور حضرات کیلئے بری خبر

  یو اے (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابو ظہبی میں ٹریفک اشارہ توڑنے پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ع...

 



یو اے (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابو ظہبی میں ٹریفک اشارہ توڑنے پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ابو ظہبی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ابو ظہبی میں اشارہ توڑنے پر 51 ہزار درہم یعنی 22 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، اور چھ ماہ کے لیے لائسنس معطل کرنے کی سزا سنائی جائے گی۔


ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں ٹریفک حادثاٹ بڑھنے کے باعث اموات کی شرح میں اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹریفک قوانین میں سختی کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق جب تک جرمانہ فیس ادا نہیں کی جائے گی گاڑی سرکاری تحویل میں رہے گی ، تین ماہ گزر جانے کے بعد گاڑی کو نیلام کر دیا جائے گا۔


ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے بعض رہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بتایا کہ موبائل فون استعمال کرنے پر 800 درہم اور چار بلیک پوائنٹس کا جرمانہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles